ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی جے ہلی فساد کے ملزمین کی ضمانت عرضی خارج ، ہائی کورٹ بنچ نے پولیس پر حملہ کو دہشت گرد سرگرمی قرار دیا

ڈی جے ہلی فساد کے ملزمین کی ضمانت عرضی خارج ، ہائی کورٹ بنچ نے پولیس پر حملہ کو دہشت گرد سرگرمی قرار دیا

Thu, 11 Aug 2022 11:30:28    S.O. News Service

بنگلورو، 11؍اگست (ایس او نیوز) ہائی کورٹ نے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی فساد کے معاملہ میں ضمانت کے لئے دائر رٹ عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور پولیس اسٹیشن پر پٹرول سے بھری بوتلوں سے حملہ یو اے پی اے قانون کے تحت دہشت گردانہ سرگرمی ہے۔

این آئی اے کی جانب سے دائر معاملہ کے تحت ضمانت منظور کرنے ملزم عتیق احمد ودیگر کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس کے سوم شیکھر اور جسٹس شیوشنکر امرتا ور پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے کہاکہ پولیس اسٹیشن اور پولیس عملہ پر پٹرول سے بھری بوتلوں سے حملہ یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 15کے تحت دہشت گردانہ سرگرمی ہے۔ بینچ نے کہاکہ پولیس اسٹیشن کے سامنے مشتعل افراد کا جمع ہونا اور عملہ پر لوہے کی سلاخوں،پٹرول سے بھری بوتلوں اور ہتھیاروں سے حملہ کرنا عوام میں دہشت پیدا کرنے کے مقصد سے ہے۔

بینچ نے بتایاکہ درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دہشت پھیلانے کے مقصد کے تحت ہی موقع پر جمع ہوکر فساد مچایا اس لئے انہیں ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ عرضی گزاروں کے وکیل محمد طاہر نے کہاکہ این آئی اے کی جانب سے داخل ایف آئی آر میں چند گواہوں کے بیانات اور ان کی جانب سے ہی سی سی بی کے سامنے قلمبند بیانات میں فرق ہے اس طرح این آئی اے نے گواہوں کے بیان کو مسخ کیا ہے۔


Share: